ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بغداد میں گرین زون سیکیورٹی مستحکم کرنے کے لیے امریکی امداد

بغداد میں گرین زون سیکیورٹی مستحکم کرنے کے لیے امریکی امداد

Sun, 24 Jan 2021 19:29:15  SO Admin   S.O. News Service

دبئی / بغداد،24جنوری (آئی این ایس انڈیا)  عراقی شہر بغداد میں امریکی سفارتخانے نے بتایا ہے کہ عراقی حکومت کو دارلحکومت کے گرین زون کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے 20 ملین ڈالر مختص کئے ہیں۔

سفارتخانے کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فراہم کی جانے والے سپورٹ میں سول انجیئنرز کو ضروری مالی وسائل فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ بین الاقوامی زون میں داخلے کے راستوں کا از سر جائزہ لے کر اس سیکیورٹی زون میں داخلے کے لئے نئے داخلی دروازوں کی تعمیر کر سکیں۔

بغداد امریکی سفارتخانے میں ملٹری اتاشی بریگیڈئر جون ٹیکرٹ نے سیکیورٹی سروے کی رپورٹ متعلقہ اعلی فوجی حکام کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی امداد بغداد کے بین الاقوامی گرین زون کو بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون کی مثال ہے جس سے عراقی حکومت کے اہم کمپاؤنڈ کے امن کو ناقابل تسخیر بنانے میں مدد ملے گی۔

تعاون میں بہتری

گذشتہ ماہ دسمبر کے دوران عراق میں امریکی سفارتخانے نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ واشنگٹن عراق کی سلامتی کے لئے عراقی فوج کے ساتھ اپنے تعاون کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔

سفارتخانے کے مطابق امریکا نے عراقی فوج کو تیس آرمڈ گاڑیاں فراہم کیں تاکہ اس گرین زون کی سیکیورٹی بہتر بنائی جا سکے جہاں پر خود امریکی سفارتخانہ بھی موجود ہے۔

امریکا، عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشاؤں کو ملک میں امریکی اہداف پر حملوں کا ذمہ دار سمجھتا ہے۔


Share: